بھارتی انتخابات،رہنماؤں سےمنسوب اشیاء کاکاروبارزوروں پر

اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارتی انتخابات کے دوران بازاروں میں سیاسی رنگ چھائے ہیں، ہر کوئی اپنی اپنی دکان چمکا رہا ہے۔ سیاسی رہنماؤں سے منسوب اشیاء کا بزنس زوروں پر ہے۔

آج کل بھارت میں عام انتخابات کے دوران عام آدمی کے ووٹ اور دماغ دونوں پر سیاسی رنگ چڑھا ہے۔ سیاسی رہنماؤں سے منسوب اشیاء کی فروخت نے بازاروں میں رونق لگا رکھی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی ٹی شرٹس عام ہیں۔ مودی سے منسوب موبائل بھی دستیاب ہے۔ مودی کے مگ اور ماسک، عام آدمی پارٹی کے پوسٹر، اورانواع اشیاء برائے فروخت ہیں۔ راہول گاندھی کے بیجزحامیوں کے دل کی دھڑکن ہیں۔ کاروبار بتارہا ہے کہ نریندر مودی سب سے آگے اور عام آدمی ان کے پیچھے ہے، جب کہ کانگریس سب سے پیچھے ہے۔ سماء

vote

danger

Tabool ads will show in this div