پی ایس ایل ایڈیشن تھری میں آج دو میچز ہونگے
دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، جہاں اسلام آباد یونائٹئڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے اور لاہور قلندر کا مقابلہ کوئٹہ گلئیڈیئٹرز سے ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے تیسرے دن پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 3 میں آج دن کا دوسرا میچ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہاری ہوئی ہیں۔ کوئٹہ کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جبکہ لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے مات دی تھی۔
ایونٹ میں ابھی تک 3 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹیم ملتان سلطان ہے جو 2میچ کھیل کر 2 فتوحات حاصل کر چکی ہے، جب کہ کراچی ایک میچ کی فتح کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ سماء