افغان انٹیلی جنسی ایجنسی کے کمپاؤنڈ کے قریب خود کش حملہ

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں تین شخص ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔

 

افغان وزارت داخلہ کے مطابق علی الصبح کابل کے علاقے شاش دراک میں خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا۔

 

افغان انٹیلی جنسی ایجنسی کے ایک سیکیورٹی اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتاتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ این ڈی ایس کا کمپاؤنڈ نیٹو ہیڈکواٹرز اور امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔

 

اس سے قبل بھی گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں اسی کمپاؤنڈ کے قریب خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کے بعد فی الحال کسی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ سماء

INTELLIGENCE

KABUL

NDS

COMPUTER

SUICIDE BOMBER

Tabool ads will show in this div