شاہد آفریدی نے مشکل کیچ پکڑلیا

دبئی : آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر عمر امین کا مشکل ترین کیچ پکڑا کر ایک بار پھرخود کو فٹ ترین کرکٹر ثابت کر دیا۔
واضح رہے کہ 37 سالہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے 2اکتوبر 1996ء سے 20مارچ 2015ء ایک روز کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
? Magnificent catch @SAfridiOfficial!
And within the Laws too...?pic.twitter.com/ajqFWww98y — Lord's Cricket Ground (@HomeOfCricket) 23 February 2018
انہوں نے اس دوران 398 میچز کھیلے ، 6سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8064 رنز بنائے اور 395وکٹیں اپنے نام کیں۔ آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ کے 98 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ،4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1405 اور 97 وکٹیں لیں۔
Sensational catch from Shahid Afridi #KKvsQG #PSL2018 #Cricket pic.twitter.com/zkpZuVqKUE
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) 23 February 2018
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دی۔ سماء