اوباما بچوں کے ساتھ بچے بن گئے،ہلا گلا،باسکٹ بال بھی کھیلی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : ایسٹر کے موقع پر امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر اوباما اور ان کی اہلیہ نے بھی روایتی زندہ دلی کا مظاہرہ کیا۔

صدر اوباما خاتون اول مشیل اوباما اور ایسٹر بنی کے ساتھ ٹرومین بالکونی میں آئے اور ایسٹر منانے کیلئے وائٹ ہاؤس آنے والوں کو گرم جوشی کے ساتھ ایسٹر کی مبارکباد دی۔

قصر صدارت میں آج سیاسی گرماگرمی نہیں بلکہ ایسٹر کی سرگرمیوں کا دن تھا۔ اوباما نے سیٹی بجا کر ایگ رولنگ ایونٹ کا آغاز کیا۔ اور بچوں نے رنگ برنگے انڈوں سے جیے ہاکی کھیلنا شروع کردی۔ صدر اور خاتون اول مسلسل بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور اب کھیلنے کی باری صدراوباما آئی۔پہلی بار ناکامی مگر دوسری مرتبہ اوباما نے والی بال کو باسکٹ پار کراہی دی۔

باسکٹ بال کھیلنے کے بعد اوباما نے ریکٹ تھامے ٹينس کورٹ میں آئے اور مزے سے اسٹروکس کھیلے، کھیل کود ختم ہوا تو اوباما ان کی بیگم اور ایسٹر بنی نے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ سماء

rituals

بچوں

quakes

Tabool ads will show in this div