احسن اقبال نے سرجیکل اسٹرائیکس کو پارلیمنٹ سے جوڑ دیا

اسلام آباد : وزیر داخلہ احسن اقبال نے دشمن کی سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکیوں کو پارلیمنٹ سے جوڑ دیا، کہتے ہیں پارلیمنٹ اور انتظامیہ پر سرجیکل اسٹرائیکس سے کس کا فائدہ ہورہا ہے؟، اب فیصلوں سے سیاسی حقیقتوں کو نہیں بدلا جاسکتا، مسلم لیگ ن سے نواز شریف کو جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور انتظامیہ پر سرجیکل اسٹرائیکس ہورہے ہیں، اب فیصلوں سے سیاسی حقیقتوں کو نہیں بدلا جاسکتا، اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے۔

وہ بولے کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے قائد ہیں، میاں صاحب کو مسلم لیگ ن سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ سماء

SURGICAL STRIKES

Tabool ads will show in this div