پی ایس ایل:کراچی کنگزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست دے دی

دبئی:پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کےدوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو19 رنز سے شکست دے دی۔ میچ جیتنےکےلیے کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو150 رنزکاہدف دیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 130رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے ہدف کا تعاقب آسان نہ تھا۔ پہلے 5 اوورزمیں کوئٹہ کی تین وکٹیں گرگئیں۔ شین واٹسن ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے۔اسدشفیق 6 گیندوں پر2 رنز بناکرعماد وسیم کی گیندپرخرم منظور کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پیٹرسن 4 گیندوں پر6 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ملز کی گیند پرروی بوپارہ نےان کا کیچ لیا۔ کوئٹہ نے 5 اوورز میں 22 رنز بنائے ۔

کوئٹہ کی جانب سے پانچویں اوور سے دسویں اوور کے دوران 1 وکٹ مزید گری۔ کوئٹہ نے 10ویں اوور تک 53 رنزبنالئے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ روسوو 19 گیندوں پر18 رنزبناکرعمادوسیم کی گیند پرروی بوپارہ کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد کو شاہد آفریدی نے ایل بی ڈیبلو آؤٹ کیا۔ انھوں نے 6 گیندوں پر7رنز بنائے۔محمد نواز نے 20 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ محمد عامر کی گیند پر رضوان نے وکٹ کےعقب میں ان کا کیچ لیا۔ انور علی نے 10 گیندوں پر7 رنز بنائے۔ملز کی گیند پررضوان نے ان کا کیچ لیا۔ آرچر 4 گیندوں پر5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عرفان کی گیند پر ڈینلے نے ان کا کیچ لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، ملز اور عرفان نے 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عامر اور شاہد آفریدی کے حصےمیں ایک ایک وکٹ آئی۔

 اس  سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ کراچی کی جانب سے خرم منظور اور ڈینلے نے بیٹنگ کاآغاز کیا۔کوئٹہ کی طرف سے انور علی اور آرچر نے بالنگ کی شروعات کی ۔

ڈینلے چوتھے اوور میں 14 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 12 گیندوں پر10 رنز بناسکے۔ راحت علی کی گیند پرسرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔

خرم منظور39 گیندوں پر35 رنز بناکر انور علی کی گیند پراسد  شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز نے 14 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔کولی انگرام 21 گیندوں پر41 بناکر آرچر کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ روی بوپارا 18 گیندوں پر 24رنز بناکرانور علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم کو آرچر نے سرفرازکےہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ انھوں نے 2 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی 4 رنز بناکرواٹسن کی گیند پربولڈ ہوئے۔ محمد عرفان کو واٹسن نے عمر امین کےہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ محمد رضوان 3 گیندوں پر5رنز بناکر واٹسن کی گیند پرسرفرازکےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ کی جانب سے واٹسن نے 3،آرچر اور انورعلی نے 2دو وکٹ حاصل کئے۔راحت علی کے حصےمیں ایک وکٹ آئی۔

پی ایس ایل کے گزشتہ دونوں سیزن میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہیں ۔ البتہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پچھلے دونوں سیزنز کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے۔

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان سرفراز احمد نے سنبھالی ہے۔ سماء

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

Karachi Kings vs Quetta Gladiators

KK vs QG

psl 2018

Pakistan Super League 2018

Karachi Kings vs Quetta Gladiators live score updates

KK vs QG live score updates

KK vs QG live streaming

PSL 2018 live score updates

PSL 2018 scoreboard

PSL 2018 streaming

PSL live score updates

PSL live streaming

QG vs KK

Quetta Gladiators vs Karachi Kings

Tabool ads will show in this div