پی ایس ایل میں آج کس کا ٹکراؤکس سے؟
پاکستان سپرلیگ میں آج چار شہروں کے درمیان معرکہ ہوگا۔ کراچی کے کنگز ٹکرائیں گے۔ کوئٹہ کے گلیڈئیٹرز سے جبکہ لاہور کے قلندرز اور ملتان کے سلطانز میں کرکٹ کا دنگل ہوگا۔
پاکستان سپرلیگ کے دوسرے دن سرفراز کے گلیڈی ایٹرز، عماد وسیم کی کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے۔ قومی ٹیم میں حلیف ایک دوسرے کے حریف بن کر سامنے آئیں گے۔ کوئٹہ دوسرے سیزن میں فائنل تک پہنچی تھی جبکہ کراچی کنگز کے نئے کپتان کا پہلا امتحان آج ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورکراچی کنگز کے میچ کا آغازپاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ہوگا جبکہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز رات دس بجے آمنے سامنے ہوں گے۔
پشاور زلمی کو شکست دیکر ایونٹ میں فاتحانہ انٹری دینے والی ٹیم ملتان سلطانز آج اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سے ٹکرا ئے گی۔ شعیب ملک کا سامنا دنیا کے بہترین کپتان برینڈن مک کولم سے ہوگا۔