بھارت میں بچےکوپیدا کرنا پاکستانی خاتون کیلئےجرم بن گیا

ویب ایڈیٹر:
نئی دہلی : بھارت میں بچے کو جنم دینا پاکستانی خاتون کے لیے جرم بن گیا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ خاتون بچے کے کاغذات لائیں یا بچہ یہیں چھوڑ جائے۔

گھوٹکی کی رہائشی پینتیس سالہ مائی فاطمہ ڈھائی ماہ قبل شوہر کے ہمراہ والد سے ملنے بھارت گئی تھی۔ والد کے انتقال کے باعث ویزے میں توسیع کی گئی۔ اس دوران فاطمہ کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی، بھارت سے پاکستان واپسی کے دوران امیگریشن حکام نے نومولود کا ویزا اور پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث خاتون کو مونا باؤ اسٹیشن پر روک لیا۔

والدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ یا تو وہ بچے کے بغیر پاکستان جائیں یا بچے کے کاغذات تیار کرائیں۔ مقامی میونسپل کمیٹی نے نومولود سہیل خان کی ولادت کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ مزید کارروائی کیلئے بچے کے والد میر محمد مہر نے پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ سماء

war

woes

Tabool ads will show in this div