محکمہ موسمیات نے بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آج اور کل بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی برکھا برسے گی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ۔ سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ،کشمیر اور فاٹا میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

MET OFFICE

weather forecast

SNOW FALL

Tabool ads will show in this div