پشاور: ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی گاڑی کے قریب دھماکا

پشاور: رنگ روڈ دیر کالونی میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور دو راہگیر زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ایس پی سٹی کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جب کہ دھماکے سے دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے

اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔بی ڈی ایس کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم کے بھائی محمد آفاق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بھائی معمول کے مطابق گھر سے دفتر جارہے تھے کہ دیر کالونی میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

3 injured

Peshawar blast

Tabool ads will show in this div