پی ایس ایل:حریم فاروق کاچمکتا دمکتا لباس مذاق بن گیا

دبئی: کہتے ہیں کھاؤ من بھاتا اور پہنو جگ بھاتا، کیوں کہ آپ کا لباس آپ کی شخصیت کا آئینہ دارتو ہوتا ہی ہے ، لوگ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کس موقع کی مناسبت سے کیا پہنا گیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 3 کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والی اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق کو زرق برق لباس پہننا مہنگا پڑگیا۔

اداکار بلال اشرف کے ساتھ پی ایس ایل 3 کی افتتاحی تقریب میں سب کو ہی انتظار تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے یہ 2 روشن ستارے کیا ڈیلیور کریں گے لیکن ہوا کچھ یوں کہ تقریب تو ایک طرف ، سب کی توجہ حریم فاروق کے لباس نے اپنی جانب مبذول کرالی۔

حریم کا لباس پاکستانی شادیوں کے لحاظ سے تو پرفیکٹ تھا لیکن شاید اس تقریب کے لیے نہیں، ٹوئٹر صارفین نے فورا ہی اپنی نادرتجاویز و تبصرے دینا شروع کردیے۔

PESHAWAR ZALMI

Bilal Ashraf

hareem farooq

PSL 3

Multan Sultans

PSL opening ceremony

Tabool ads will show in this div