برطانیہ کی پاکستانی امداددہشتگردی کےخاتمےسےمشروط کرنیکی تجویز

اسٹاف رپورٹ
لندن : برطانیہ کی پارلیمانی کمیٹی نے پاکستان کی امداد شدت پسندی کے خاتمے سے مشروط کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

برطانوی پارلیمان کی انٹرنیشنل ڈویلیپمنٹ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں حکومت کو تجویز دی ہے کہ پاکستان کو امداد اس وقت ہی دی جائے جب واضح شواہد ہوں کہ برطانوی ترقیاتی ادارے کی امداد سے شدت پسندی کے خطرے میں کمی واقع ہوئی ہے، اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو پاکستان کی امداد کم کرکے رقم غریب ممالک کو دی جائے۔

پاکستان کو برطانیہ کی جانب سے دوہزر گیارہ سے پندرہ کے عرصے کے لیے ایک ارب سترہ کروڑ پاؤنڈ امداد دی جانی تھی جو کہ  کسی بھی ملک کو دی جانی والی سب سے زیادہ ترقیاتی امداد ہے۔ سماء

کی

war

appeal

dha

Tabool ads will show in this div