سندھ کلچر کے نام پر کرپشن میلہ،نیب کا تحقیقات کا فیصلہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/NAB-SINDH-FESTIVAL-KHI-TEHELKA-22-08.mp4"][/video]

کراچی: سندھ میں کلچر کے نام پر کرپشن میلے کا نیب نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ فیسٹیول کے آرگنائزرز حشام ریاض شیخ، شرمیلا فاروقی اور دیگر سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔


نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق افتتاح اور اختتامی تقاریب ساڑھے دس کروڑ روپے کی پڑیں۔ سوا دو کروڑ روپے کی پتنگیں اڑادیں، گھوڑوں پر دو کروڑ اور گدھوں کی ریس پر نصف کروڑ لگا دیے۔

مینیجنگ کمیٹی کے ممبرز فریال تالپر، شیری رحمان، فخرعالم کو بھي جواب دینا ہوگا جبکہ اويس ٹپي، شرجیل میمن اور شہریار تاثیر کی بھی پکڑ ہوگی۔ ثاقب سومرو، ذوالفقارشلوانی، سیکریٹری خزانہ اور ڈی جی کلچر اہم ملزمان میں شامل ہیں۔

فیسٹیول اتنا ضروری تھا کہ سمری سے انکار پر دو دن میں تین سیکریٹریز تبدیل کیے گئے تھے۔ نیب نے مزید تفتیش کےلیے اجازت طلب کرلی۔ سماء

SHARJEEL MEMON

Cultural Festival

Sharmila Farooqui

Tabool ads will show in this div