پاک افغان سرحد،نیٹوافغان فوج کا60دہشتگردہلاک کرنیکا دعویٰ

ویب ایڈیٹر:
کابل: پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فوج نے 60 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، کارروائی افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی اطلاعات پر مشترکہ آپریشن میں کی گئی۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ پکتیکا میں فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے ساٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ صوبہ پکتیکا میں افغان فوجی اڈے پر تین سو شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق نیٹو کے ساتھ مشترکہ فوجی کارروائی کرتے ہوئے ساٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ جب کہ کارروائی میں چھ افغان فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ سماء

registered

mehndi

jirga

demand

Tabool ads will show in this div