عراق میں پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

اسٹاف رپورٹ
بغداد : عراق میں پارلیمانی الیکشن کیلئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد یہ پہلے عام انتخابات ہیں۔

پارلیمنٹ کی تین سو بیاسی نشستوں پر کل نوہزار بارہ امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کی معاشی بدحالی اور امن و امان کی خراب صورت حال کے سبب یہ الیکشن موجودہ وزیراعظم نوری المالکی کیلئے ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے۔ تاہم کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہونے کا امکان نہیں۔

عراق کے صوبہ انبار کے شہروں فلوجہ اور رمادی میں متحارب گروپوں میں کئی ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں، جس کی وجہ سے ستر فیصد علاقے میں پولنگ نہیں ہوسکےگی۔ دوہزار گیارہ میں امریکی انخلاء کے بعد یہ پہلے پارلیمانی الیکشن ہیں۔ سماء

میں

جاری

anniversary

hezbollah

steel

Tabool ads will show in this div