نااہلی کافیصلہ، سرداریعقوب ناصر کو قائم قام صدر بنانے پرغور

لاہور: نواز شريف کي نااہلي کے بعد پارٹي کا نيا صدر کون ہوگا سردار یعقوب ناصر کو قائم مقام صدر بنانے اور مستقل صدر کيلئے کلثوم نواز یا شہباز شریف کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

پنجاب ہاؤس میں ن ليگ کا پارٹي اجلاس جاری ہے پارٹی صدارت سے نااہلي کے فيصلے بعد ن ليگي قيادت سر جوڑ کر بيٹھ گئي ۔ نوازشریف کي زيرصدارت ن لیگ کا غیر رسمی اجلاس سرداریعقوب ناصر کو ایک بار پھر قائمقام صدر بنانے جبکہ کلثوم نواز یا شہبازشریف کو مستقل صدر بنانے پرغور کيا گيا، بعض رہنماوں کی راجہ ظفرالحق کو قائمقام صدر بنانے کی بھي تجویز کردی۔

پارٹي اجلاس سے خطاب ميں نوازشریف کا کہنا تھا کہ اُنہیں پارلیمنٹ کے قانون کے برخلاف نااہل کیا گیا، عدالت سے ايسے ہي فیصلے کي توقع تھي ۔

دوسري جانب ن لیگ کے سینئررہنما راجا ظفرالحق نے بطور پارٹی چیئرمین الیکشن کمیشن میں سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹ جمع کرادیے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا سينيٹ ٹکٹ کے حوالے سے ابہام ختم ہوچکا ہے ۔

اب ديکھتے ہيں ن ليگ جمہوريت پسند جماعت کے دعوے پر کھري اُترتي ہے يا پھر پارٹي صدارت کي ريوڑي شريف خاندان ہي ميں بٹے گي ۔ سماء

MEETING

punjab house

Nawaz Shariff

Party President

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div