پی ایس ایل 3: ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دیدی

دبئی: ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیشن کے ابتدائی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی، میچ میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

ملتان سلطانز کے کھلاڑی کمار سنگاکارا کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا، دفاعی چیمپئن نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔


ملتان سلطانز اننگز 152/3

پشاور زلمی اننگز 151/6


 کمار سنگاکارا 57، احمد شہزاد صفر، صہیب مقصود 21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جبکہ شعیب ملک 42 اور پولارڈ 21 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کے خلاف جیت کے لئے 12  گیندوں پر 15 رنز درکار۔

ملتان سلطانز نے 15 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنا لیے

ملتان سلطانز کے کھلاڑی سنگاکارا 57 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے

ملتان سلطانز کے کھلاڑی سنگاکارا نے 47 گیندوں پر نصف سنچری بنا لی۔

ملتان سلطانز نے 10 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے

ملتان سلطانز کے کھلاڑی صہیب مقصود 21 رنز بنا کر اصغر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے

ملتان سلطانز نے 5 اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 28  رنز بنالیے

ملتان سلطانز کے کھلاڑی احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوگئے

 

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دے دیا

ڈیرن سامی 29 رنز بنا کر آؤٹ

پشاور زلمی کے 19 اوورز میں 5 وکٹ پر 143 رنز

محمد حفیظ 52 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ، پشاور زلمی کے 5 وکٹ پر 132 رنز

سہیل تنویر کے اوور میں 21 رنز بنے، پشاور زلمی کے 18 اوورز میں 128 پر 4 آؤٹ

محمد حفیظ نے 48 گیندوں پر ففٹی کرلی

حارث سہیل 14 رنز پرآؤٹ، پشاور زلمی کی 101 رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی

پشاور زلمی کے 15 اوورز کے اختتام پر 100 رنز، 3 کھلاڑی آؤٹ

پشاور زلمی کے 10 اوورز کے اختتام پر 57 رنز، 3 کھلاڑی آؤٹ

پشاور زلمی کی تیسری وکٹ گر گئی، ، ڈیوائن اسمتھ 24 رنز بنا کر آؤٹ

پشاور زلمی کے 5 اوورز کے اختتام پر 26 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

پشاور زلمی کے 4 اوورز میں 22 رنز پر 2 آؤٹ

تمیم اقبال نے محمد عرفان کو ایک چھکا اور چوکا لگایا تاہم اگلی ہی گیند پر جنید خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہوگیا، افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنیوالی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان ہورہا ہے، ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پہلا میچ ہے اس لئے ہدف کا تعاقب کریں گے، عمران طاہر اور کمار سنگاکارا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ وکٹ اچھی ہے 180 رنز تک ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا، علی ظفر اور شہزاد رائے کی پرفارمنس نے لوگوں کو خوب جوش  دلایا، معروف لوک گلوکارہ عابدہ پروین کی گائیکی نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا،  پی ایس ایل کی ٹیموں پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی، لاہور اور ملتان کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، کپتانوں نے ٹرافی جیتنے کیلئے اپنے عزائم سے بھی آگاہ کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کہتے ہیں ہیں ہزاروں افراد ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں، اس سال 6 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں، گزشتہ سال 24 میچز ہوئے اس سال 34 مقابلے ہوں گے، 500 سے زائد ماہرین نے افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد یقینی بنایا۔

وہ بولے کہ اپنے پی ایس ایل خاندان کے چھٹے ممبر ملتان سلطانز کو خوش آمدید کہتا ہوں، یہ ٹورنامنٹ پورے پاکستان کا ہے، وہ وقت دور نہیں جب پورا کا پورا پی ایس ایل پاکستان کے اپنے گراؤنڈز پر کھیلا جائے گا۔

 بس انتظار کی گھڑیاں ختم،  پی ایس ایل میں ٹائٹل کی جنگ چھڑنے کو ہے، چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی، میوزک کا لگے گا تڑکا، شائقین کا جوش، دلچسپ نوک جھونک، دبئی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا علی ظفر کی پرفارمنس سے آغاز ہوگیا، رات 10 بجے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے، عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد رائے، سچل بینڈ سمیت امریکی گلوکار پرفارم کیا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے ہوگا، شاندار ایونٹ کی شروعات بھی جاندار انداز میں ہوگی، جہاں پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئیں گے وہیں جدید میوزک کا بھی تڑکا لگے گا، پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار و فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، عابدہ پروین صوفیانہ کلام سے رنگ جمائیں گی تو شہزاد رائے اور امریکی گلوکار جیسن ڈی رولو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، ساتھ ہی فلم اسٹار حریم فاروق اور بلال اشرف بھی آئٹم نمبر کے ذریعے دھماکے دار اینٹری دیں گے۔

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں کرکٹرز دل جان سے کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کرکٹ کے سپر اسٹار بیٹسمین عرب کے صحراؤں میں چوکے اور چھکوں کی برستار کریں گے تو بولرز بھی وکٹیں اڑائیں گے۔

افتتاحی دن شعیب ملک کی ملتان سلطان اور ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کے درمیان پہلا مقابلہ ہوگا، 22 فروری سے شروع ہونیوالی چھکے اور چوکوں کی برسات 22 مارچ تک چلے گی۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

Opening Ceremony

Abida Parveen

Live match

Shehzad Roy

PSL season 3

psl 2018

Multan Sultans

Jason Derulo

PSL Third Edition

opening ceremony performers

Pakistan Premier League

PSL 2018 Live Score Update

PSL 2018 live match

psl match live

Peshawar Zalmi vs Multan Sultans

Peshawar Zalmi vs Multans live streaming

PSL 2018 live scorecard

PSL 2018 live streaming

PSL 2018 match highllights

PSL 2018 Peshawar Zalmi vs Multan Sultans highlights

PSL 2018 Peshwar Zalmi vs Multan Sultans live streaming

PZ vs MS

PSL T20 Live

Tabool ads will show in this div