شام میں کار بم دھماکے، 11 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک
اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام کے شہر حماء میں 2 کار بم دھماکوں سے 11 بچوں سمیت 18 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حماء سے ملحق قصبہ جبرین میں بارود سے بھری 2 و گاڑیوں کے دھماکوں نے تباہی مچادی، دھماکوں سے 50 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، شام میں بشار الاسد کی حکومت اور باغیوں کے درمیان طویل عرصہ سے خون آشام جنگ جاری ہے، جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سماء
MQM
compromise
بچوں
gulf
mistake
تبولا
Tabool ads will show in this div