قہقہے بکھیرتی ’’زلمی نائٹ ودکپل شرما‘‘۔

دبئی: پاکستان سپرلیگ سیزن 3 کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ سے قبل معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے افتتاحی میچ کھیلنے والی دو ٹیموں میں سے ایک پشاور زلمی کے ساتھ شو کیا اور کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں اور قہقہے بکھیر دیے۔

اس شو کی مقبولیت کی اصل وجہ کپل شرما کی برجستہ باتیں اور حس مزاح ہے۔ کامیڈین کے چٹکلوں نے ہر ایک کو خوب محظوظ کیا۔ پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سے کپل نے پوچھا کہ بھئی لوگ آپ کو خان کہہ کر کیوں بلاتے ہیں تو ڈیرن سیمی نے جواب دیا کہ آفریدی کی وجہ سے اور شاید اس لیے بھی کہ میں پشاور سے تعلق رکھتا ہوں۔

کامران اکمل سے پوچھا گیا کہ آپ تین بھائیوں سمیت ایک کزن بھی کرکٹ میں ہے اور سب بچوں والےہیں تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کرکٹ کو تو کسی اور کی ضرورت نہیں۔

پروفیسر حفیظ بھی خوب کپل کے مذاق کی زد میں آئے۔ میاں بیوی کے حوالے سے کپل شرما کے چٹکلوں نے کھلاڑیوں کوخوب ہنسایا۔

شو کی اہم بات شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج کینسر میں مبتلا ان بچوں کی شرکت رہی جو زلمی کے زیر اہتمام خاص طور سے پی ایس ایل دیکھنے دبئی گئے ہیں۔

کپل شرما شو میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

جاوید آفریدی نے کپل شرما کو ٹیم کی آفیشل شرٹ تحفے میں پیش کی۔جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر پرسکون کرنا چاہتےتھے اس لیے اس شو میں شرکت کی گئی۔

PESHAWAR ZALMI

Kapil Sharma

PSL3

Zalmi Night With Kapil Sharma

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div