نوازشریف کرپشن بچانے کیلئے باہرسے مدد لے رہے ہیں؛عمران خان

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے نواز شریف خود کو بچانے کیلئے بیرونی لابی سے مدد لے رہے ہیں۔ قوم پوچھتی ہے کہ ن لیگ نے خفیہ طریقے سے ختم نبوت کی شق میں ترمیم کیوں کی؟ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کے آج تک منتظر کیوں ہیں۔

ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کے تمام لوگ ایک سوال پوچھتے ہیں کہ کیا وجہ تھی ختم نبوت کی شق میں خفیہ طریقے سے ترمیم کی گئی؟ اس شق کو 1973 میں 23 دن کی مشاورت کے بعد پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا پھر کیا وجہ تھی کہ ن لیگ نے اسے خفیہ طریقے سے بدلا۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے خود تسلیم کیا اور معافی مانگ کر راجہ ظفرالحق کمیٹی بنائی، کیا وجہ ہے 48 گھنٹوں میں سامنے آجانے والی بات کے ہم آج تک منتظر ہیں۔ پورے یقین سے کہتا ہوں کہ یہ ترمیم ایک باہر بیٹھی بڑی طاقت کو خوش کرنے کیلئے کی گئی تھی اس لیے وجہ آج تک سامنے نہ آئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جھوٹ پکڑے جانے پر ن لیگ نے معافی مانگ کر کمیٹی تو بٹھادی اور سمجھے کہ قوم بھول جائے گی، میں کہتا ہوں قوم نہیں بھولے گی، قوم اس رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ رپورٹ میں نکلے گا کہ پاناما کیس میں پکڑا جانے والا سابق وزیراعظم اپنی کرپشن بچانے کیلئے باہر سے مدد لے رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نڈان لیکس میں پاک فوج کیلئے وہی باتیں کہی گئیں جو بھارتی وزیراعظم ہماری فوج کو کہتا ہے، یہ بھی اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی سازش کا حصہ تھا۔ کھٹمنڈو میں نواز مودی کی خفیہ ملاقات سے متعلق بھارتی صحافی برکھا دت نے لکھا کہ نواز شریف نے یہ ملاقات اپنی فوج سے بچنے کیلئے کی تھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ نہ سمجھیں کہ قوم بھول جائے گی، قوم حکومت سے یہ بتانے کا مطالبہ کرے گی کہ اس حلف نامے میں خفیہ تبدیلی کیوں لائی گئی؟۔عمران خان نے مزید کہا کہ یہ نہ سمجھیں کہ قوم بھول جائے گی، قوم حکومت سے یہ بتانے کا مطالبہ کرے گی کہ اس حلف نامے میں خفیہ تبدیلی کیوں لائی گئی؟۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام اور صوفی بزرگ تلوار کے زور پراسلام نہیں لائے تھے، لوگ ان کی انسانیت دیکھتے ہوئے اسلام کی جانب متوجہ ہوئے۔ آج ہم مدینہ کی ریاست کے تصور سے بہت دور چلے گئے ہیں ، اس دور میں سب کو انصاف ملتا تھا اور کوئی یہ نہیں کہتا تھا کہ مجھے کیوں نکالا۔

IMRAN KHAN

Raja Zafar ul Haque report

Tabool ads will show in this div