امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس کو گل گلزار بنادیا
اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکی صدر براک کے سیاسی لطیفوں نے وائٹ ہاؤس کا کورسپونڈنٹ ایسوسی ایشن ڈنر یادگار بنا دیا، اوباما کے لطیفوں پر شرکاء کھلا کھلا کر ہنستے رہے، سابق صدارتی امیدوار مٹ رومنی اور روسی صدر بھی مذاق کا نشانہ بنے۔
مسکراہٹوں اور قہقہوں سے وائٹ ہاوس کے کورسپونڈنٹ ایسوسی ایشن ڈنر کی تقریب سجی، جس کے پرجوش میزبان امریکی صدر براک اوباما نے اپنے دلچسپ انداز سے شرکاء کی خوب تواضع کی۔
ہیلتھ کئیر بل سمیت مختلف سیاسی امور اوباما کے شگوفوں کا حصہ بنے اور مہمان کھلکھلا کر ہنستے رہے، اوباما کے دلچسپ لطیفوں کے ساتھ مشہور ٹی وی شو گیم آف تھرون کے منفرد انداز میں صدر کی تصویر نے بھی شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔
صدر اوباما نے روسی صدر پیوٹن کی پالیسیوں کو بھی طنز و مزاح کا نشانہ بنایا اور ان کے انداز پر بھی دلچسپ تبصرہ کیا، وائٹ ہاؤس کا کورسپونڈنٹ ایسوسی ایشن ڈنر واشنگٹن کا اہم سالانہ ایونٹ ہوتا ہے، جس میں ممتاز صحافیوں، ہالی ووڈ اسٹارز، نامور گلوکاروں، سیاستدانوں، کاروباری شخصیات سمیت آئندہ صدارتی انتخاب کے متوقع امیدواروں کو دعوت دی جاتی ہے۔ سماء