پاکستان میں سردیوں کاموسم گزر گیا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ڈی جی میٹ نے بتایاہےکہ سردیاں ختم ہونےوالی ہیں۔

سماءسے بات کرتےہوئے انھوں نے بتایاکہ پاکستان میں سردیوں کاموسم قلیل مدت کا رہ گیاہے۔ پاکستان میں موسم بہار بھی چند ہفتوں کےلیے ہوتاہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں تیزی سے درجہ حرارت بڑھ رہاہے اور اس وجہ سے حدت محسوس کی جارہی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے میدانی علاقوں میں گرمی آچکی ہے۔ اسلام آباد میں قدرے ٹھنڈ ہے۔ انھوں نے کہاکہ برفباری کے سیزن وادیوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا چانس کم موجود ہے۔

DG met

Tabool ads will show in this div