بولیویا کے میئر کی خاتون صحافی کو ہراساں کرنے پر معافی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
سانتا کروز : بولیویا کے میئر نے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے پر سرعام معافی مانگ لی۔
 
سانتا کروز کے میئر پرسی فرنینڈز نے مقامی ٹی وی کی نمائندہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور معافی کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور پھر بعد میں نشر بھی کردیا گیا۔ میئر نے پہلے تو تحریری معافی مانگی لیکن خاتون صحافی نے معذرت قبول کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد میئر کو وڈیو پیغام کے ذریعے معافی مانگنا پڑی۔ موصوف اس سے پہلے بھی اپنے خراب رویئے کے سبب خاصے بدنام رہے ہیں۔ انہوں نے دو سال پہلے ایک رپورٹر کی شکل کا مذاق بھی اڑایا تھا۔ سماء

سندھ

صحافی

Tabool ads will show in this div