جنوبی افریقہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

اسٹاف رپورٹ
جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ میں پانچویں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ حکمران جماعت افریقین نیشنل کانگریس کی دوبارہ کامیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

الیکشن  کے لئے ملک بھر میں بائیس ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور ڈھائی کروڑ کے قریب ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ حکمران جماعت افریقین نیشنل کانگریس کی جیت کی طرف اشارے کیے جا رہے ہیں، لیکن بے روزگاری اور بدعنوانی کے الزامات کے خدشات کی وجہ سے اے این ایف ہار بھی سکتی ہے۔ انتخابی نتائج کا اعلان جمعے تک متوقع ہے۔ سماء

steel

Tabool ads will show in this div