شریف خاندان کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد نے شریف خاندان کی سماعتوں کے دوران حاضری سے استثنا کی درخواستوں پر عدالت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے استثنی کی درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کی استثنیٰ سے متعلق درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی حکم نامہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت نے کی جانب سے نا اہل وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔

عدالت میں حکم نامے میں کہا ہے کہ اہلیہ کی بیماری کو عدالت حاضری سے استثنیٰ کاجواز نہیں بنایا جاسکتا،وڈیو لنک بیان کے وقت لندن جا کر اٹارنی مقرر کرنے کا جواز بھی تسلیم نہیں۔ تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی 6کیمو تھراپی ہوگئی ہیں اور ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق مریضہ کی بیماری پر کافی حد تک قابو پالیا،کینسر کا رسک کم کرنے اور مستقبل میں علاج کیلئے ریڈیو تھراپی تجویز کی گئی ہے۔

واضح رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 15 فروری کو اپنے مختصر فیصلے میں شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کیں تھی جس کا آج باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس میں درخواستیں مسترد ہونے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ سماء

corruption Cases

SHARIF FAMILY

Plea Rejected

exemption plea

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div