شام صدارتی انتخابات،صدربشارالاسدسمیت3امیدواروں کا اعلان
اسٹاف رپورٹ
دمشق: شامی سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن کے لئے صدر بشارالاسد سمیت تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ انتخابات جون میں ہوں گے۔
خانہ جنگی کے شکار شام میں اگلے مہینے ہونے والے صدارتی الیکشن میں گذشتہ چودہ سال سے برسر اقتدار صدر بشار الاسد کا مقابلہ دو دیگر امیدواروں سے ہو گا۔اس بات کا اعلان دمشق میں شام کی اعلیٰ آئینی عدالت نے کیا۔ اسد کے دونوں حریف امیدوار ملکی پارلیمان کے رکن ہیں۔ ان میں سے چون سالہ ڈاکٹر حسن بن عبداللہ النوری کا تعلق دمشق سے ہے جبکہ تینتالیس سالہ عبدالحفیظ ہجار کا تعلق حلب سے ہے۔
بشار الاسد کے علاوہ تئیس دیگر امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جن میں سے اکیس کی نامزدگی مسترد کر دی گئی۔ سماء