ماوریٰ حسین کی لکس اسٹائل ایوارڈ میں اینٹری
لاہور : لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب جاری ہے، ماورا حسین بھی اپنی بہن عُرویٰ کو سپورٹ کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جہاں ہر طرف ستاروں کی بہار نظر آئی، معروف اداکارہ ماوریٰ حسین بھی خوبصورت لباس پہنے تقریب کی رونق بڑھانے پہنچ گئیں۔
?❤️ُ #LSA2018 pic.twitter.com/UCJkXibSZs
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) February 20, 2018
نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ماوریٰ حسین نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں، انہیں کسی بھی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا تاہم وہ اپنی بہن عرویٰ حسین کو سپورٹ کررہی ہیں۔
لکس اسٹائل ایوارڈز کی کیٹیگریز میں فلم، ٹی وی، میوزک اور فیشن انڈسٹریز شامل ہیں جس میں بہترین خدمات پر ایوارڈز دیئے جائیں گے، تقریب میں ملک کے نامور فنکار، گلوکار، فیشن ڈیزائنر اور تکنیکی شخصیات شریک ہیں۔ سماء