لاپتہ 2 سالہ بچے کی پراسرار موت، لاش جوہڑ سے ملی

فیصل آباد : فیصل آباد ميں 15 روز قبل لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش جوہڑ سے مل گئی، ننھی جان کی موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔

فيصل آباد ميں ننھی زندگی کا چراغ گل ہو گیا، گلشن رحيم ٹاؤن سے 15 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے 2 سالہ حسان کی لاش گندے پانی کے جوہڑ سے ملی، غم سے نڈھال والد نے قتل کا شبہ ظاہر کرديا۔

ذرائع کے مطابق 5 فروری کو والدہ بچے کے ساتھ بازار گئی تو پيچھے سے حسان غائب ہوگيا، اہلخانہ نے بہت تلاش کيا ليکن کوئی سراغ نہ ملا۔

بچی پراسرار موت کا واقعہ قتل کا ہے يا ہے کوئی حادثہ، معمہ پوسٹمارٹم کے بعد ہی حل ہوگا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ سماء

Killer

DEAD BODY

CHILD MURDER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div