یمن : امریکی میزائل حملے میں القاعدہ کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

صنعاء : جنوبی یمن میں امریکی میزائل حملے میں 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے، ذرائع حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے القاعدہ کے دہشت گرد تھے۔

جنوبی یمن کے صوبے ماریب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق مرنے والے القاعدہ کے دہشت گرد تھے جن کی شناخت کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز یمن میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سماء

PAT

KESC

امریکی

Tabool ads will show in this div