پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں عمران کی شادی کے چرچے، شفقت محمود شرماگئے

اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی عمران خان کی تیسری شادی کے چرچے ہوتے رہے، چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پی ٹی آئی چیف کے ولیمے کا مقام پوچھتے رہے، شفقت محمود شرماتے رہے۔

خورشید شاہ کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، ایجنڈا تو تھا وزارت خزانہ سے متعلق آڈٹ اعتراضات مگر موضوع عمران خان کی تیسری  شادی بنی رہی۔

شفقت محمود نے کمیٹی سے جانے کی اجازت مانگی تو سردار عاشق گوپانگ کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی، بولے چیئرمین صاحب انہیں جانے دیں، انہوں نے عمران خان کے ولیمے پر جانا ہے، خود جارہے ہیں، مجھے بھی ولیمے کا دعوت نامہ بھیج دیتے، کسی اور کو بھی بلاوا دے دو۔

چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ بھی یہی پوچھتے رہے کہ ولیمہ کہاں ہورہا ہے؟َ، کیا دعوت بنی گالہ میں ہوگی؟، ارکان کے جملوں سے بچتے بچاتے شفقت محمود ہنستے اور شرماتے ہوئے چلے گئے۔ سماء

PTI

KHURSHEED SHAH

IMRAN KHAN

3rd Marriage

Tabool ads will show in this div