ممبئی میں ایڈز کا مریض قاتل بن گیا
اسٹاف رپورٹ
ممبئی : بھارتی شہر ممبئی کے اسپتال میں ایڈز کا مریض قاتل بن گیا، تلخ کلامی پر دوسرے مریض کو راڈ مار کر قتل کردیا۔
بمبئی اسپتال میں بیالیس سالہ ایڈز کا مریض زیر علاج تھا، جس نے اچانک آہنی راڈ اٹھائی اور پیسنٹھ سالہ مریض پر حملہ کردیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زیادہ خون بہنے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا ہے، تاہم ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سماء