کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑ سکتے، خواجہ آصف

ماسکو : وزیر خارجہ خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹا تاہم کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑ سکتے، افغان مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف ماسکو میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے روسی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور روس کا مؤقف یکساں ہے، افغان مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا، ایس سی او کی رکنیت کیلئے روس کے مشکور ہیں۔

وہ بولے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹا تاہم کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑسکتے، طالبان نے خود کو افغان علاقوں میں منتقل کرلیا ہے۔ سماء

RUSSIA

FOREIGN MINISTER

USA

War on Terror

Tabool ads will show in this div