ترکی : کوئلے کی کان میں دھماکا، 238 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

انقرہ : ترکی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 238 تک پہنچ گئی، 80 افراد زخمی جبکہ سیکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کوئلے کی کان کے سانحہ پر نیوز بریفنگ دیتے ہوئے قوم کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 238 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہیں۔

ترک وزیراعظم نے نیوز کانفرنس سے پہلے سوما میں کوئلے کی کان کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیکر متاثرین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

توانائی کے وزیر کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 750 سے زائد افراد موجود تھے، 363 کان کنوں کو نکال لیا گیا، کان میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، 15 سالہ کان کن بھی لاپتہ ہے، دھماکے کے باعث بجلی منقطع ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترک حکومت نے سانحے پر 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا۔ سماء

nobel

fair

fms

piracy

austria