بنگلہ دیش میں کشتی الٹ گئی، 200 مسافروں میں سے 12 ہلاک، 40 زندہ ساحل پر پہنچ گئے
اسٹاف رپورٹ
ڈھاکا : بنگلہ دیش میں کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 200 مسافر سوار تھے، 12 مسافروں کی لاشیں مل گئیں، 40 کے قریب مسافر تیر کر ساحل پر پہنچ گئے۔
ڈھاکا میں ایک مسافر کشتی دریائے میگھنا میں دوران سفرطوفان آنے سے الٹ گئی، حادثے کی خبر ملتے ہی مسافروں کے خاندان ساحل پر جمع ہوگئے، جوں جوں لاشین ملتی گئیں، فضا سوگوار ہوتی چلی گئی، اب تک 12 مسافروں کی لاشین مل چکی ہیں۔
لاپتہ مسافروں کے بچنے کی امیدیں وقت کے ساتھ ساتھ دم توڑ رہی ہیں، امدادی ٹیم کے غوطہ خور نے کہا ہے کہ کشتی کے ملبے پر مزید لاشیں بھی دکھائی دے رہی ہیں، مسافروں کی اکثریت مزدوروں اور طلباء پر مشتمل تھی۔ سماء
nobel
cuba
predicts
hong kong
تبولا
Tabool ads will show in this div