نواز شریف کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف دو ضمنی ریفرنسز سماعت کے لیے مقررکر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز پر سماعت جمعرات کو ہوگی، جب کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے لیے نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی لندن پہنچ گئے۔ ان کی موجودگی میں جمعرات کو استغاثہ کے دو گواہوں کا وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز میں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا تھا۔

نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے اور انہوں نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے۔

ضمنی ریفرنسز کے مطابق نواز شریف اپنے اثاثوں سے متعلق بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جب کہ انہیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ سماء

London Flats

Al Azizia

Flagship supplementary

references case

Tabool ads will show in this div