کراچی پولیس چیف کو تبدیل نہیں کیا جائے گا: وزیراعلٰی سندھ
اسٹاف رپورٹ
سکھر: وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ کی فرمائش پر کراچی پولیس چیف کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ کراچی آپریشن میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی۔
سکھر اور گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے اعداد وشمار جلد اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے۔ پولیس اچھا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خدشات دور کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن تک آپریشن جاری رہے گا۔ ایم کیو ایم کہ کہنے پر کراچی پولیس چیف کو نہیں ہٹایا جائے گا۔ سماء
burger
چیف
کو
سندھ
Obama
law
increase
تبولا
Tabool ads will show in this div