وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ملکی سلامتی ، معاشی صورت حال کےجائزے سمیت دس نکاتی ایجنڈے پرغور کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال کاجائزہ لیا جائے گا، جب کہ مختلف ملکوں سےتعاون کی یادداشتوں سمیت قومی امور سےمتعلق ایجنڈے کی منظوری کاامکان ہے۔

اجلاس کو دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات اور فنانشل ٹیررازم فورس کے بارے میں حکومت پاکستان کے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لئے جانے کا بھی امکان ہے۔ سماء

COUNTER TERRORISM

khaqan Abbasi

Tabool ads will show in this div