سربراہ کیخلاف سازش پارٹی کیخلاف سازش ہے،فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان (پی بی آئی گروپ) کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سربراہ کے خلاف سازش پارٹی کے خلاف سازش ہے اور وہ تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔


فاروق ستار نےعائشہ منزل پر مٹھائی کی دکان سے مٹھائی کھائی اور خطاب میں کارکنوں سے سوال کیا کہ پارٹی سربراہ کتنے ہونے چاہییں۔ لیاقت آباد پانچ نمبر پر استقبال کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

فاروق ستار نئی رابطہ کمیٹی ارکان کے ہمراہ یاسین آباد قبرستان بھی پہنچے۔

فاروق ستار کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے ارشدشاہ، جاوید کاظمی، شاہد پاشا، راؤ شریف، مزمل قریشی، فرحان چشتی، احسن غوری اور جاوید احمد و دیگر تھے۔ سماء

rabita committee

FAROOQ SATTAR

bhadurabad

pib group

party head

Tabool ads will show in this div