مایا علی بھی پی ایس ایل ٹیم کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں
کراچی : پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی بھی پاکستان سپر لیگ کی اہم ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں، اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اداکارہ نے نئی تصویر بھی جاری کردی۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا جمعرات 22 فروری سے آغاز ہوگیا ہے، ہر ٹیم کو پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار و اداکارائیں سپورٹ کررہے ہیں، ایسے میں مایا علی بھی میدان میں آگئی ہیں۔Really excited to be a part of team @TeamQuetta and I am really honoured they have chosen me as their brand ambassador... All the very very best Zordaar11...??#HBLPSL #season3 #Zordaar11 #ShaanePakistan #Mayaali pic.twitter.com/XcAVbD1k5K
— Maya Ali (@mayaali07) February 19, 2018
اداکارہ مایا علی پی ایس ایل کی پسندیدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی ٹیم کی ٹی شرٹ پہن کر تصویر بھی جاری کردی۔
مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کوئٹہ کا حصہ بننے پر بہت زیادہ پرجوش ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی پشاور زلمی جبکہ اسلام آباد یونائیٹد کو فواد خان سپورٹ کررہے ہیں۔ سماء