کراچی: رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکا، 13 پولیس اہلکار شہید، 50 سے زائد زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پولیس کمانڈوز کی بس دھماکے سے اڑادی گئی، شہید جوانوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی۔


کراچی: کراچی پولیس کو ایک بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر پولیس کے کمانڈوز کی بس پر کار بم دھماکے میں 13 اہلکار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام اور عینی شاہدین کے مطابق رزاق آباد ٹریننگ سینٹر جانے والی پولیس کمانڈوز کی بس سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، دہشت گردی کی یہ واردات شاہ لطیف ٹائون کے قریب کی گئی، خودکش کار بم دھماکے میں شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت ناز تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس کمانڈوز کی بس کے ساتھ جانے والی موبائل بھی دھماکے کی زد میں آئی ہے۔
سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں  10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کوسر، پیٹ اورٹانگوں پرچوٹیں آئیں ہیں۔ سماء

زخمی

کے

burger

Burma

سے

defence

زائد

target

piracy