آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا: شرجیل میمن
اسٹاف رپورٹ
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دہشت گرد پولیس سے کراچی آپریشن کا بدلہ لے رہے ہیں۔ شہر سے آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔۔۔
کراچی پولیس چیف شاہد حیات کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو خطرات کے باوجود فرائض سرانجام دینا ہوتے ہیں ۔۔ رزاق آباد میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی تفتیش کررہے ہیں ۔۔ نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو پولیس کے تربیتی مراکز کی سیکیورٹی بڑھانا ہوگی۔۔ تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاجاسکے۔ سماء