عمران خان نے تیسری شادی کرلی

لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کرلی، فواد چوہدری نے تصدیق کردی، آج شام بشریٰ بی بی سے ان کے خاندان کی موجودگی میں نکاح ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کرلی، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے اپنے قائد کی شادی کی تصدیق کردی، کہتے ہیں کہ پہلے بھی بتایا تھا کہ عمران خان نے شادی کی پیشکش کی تھی، اب وہ پیشکش قبول کرلی گئی اور بشریٰ بی بی سے عمران خان کا کچھ دیر قبل نکاح ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان صاحب کو ہم سب نے ٹویٹر کے ذریعے مبارکباد دی ہے، آپ کے توسط سے پی ٹی آئی چیئرمین اور دلہن و اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہیں، مفتی سعید صاحب نے نکاح پڑھایا۔

وہ بولے کہ میں شادی کی تقریب میں شامل نہیں تھا، رخصتی آج ہی ہوگی، کچھ وقت دیں تو مزید تفصیلات سے آگاہ کرسکوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی شادی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں انہیں مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

Jamaima Khan

3rd Marriage

Bushra Manika

Tabool ads will show in this div