مودی کی حلف برداری سے قبل گاندھی کی سمادھی پرحاضری

اسٹاف رپورٹ


نئی دہلی : بھارت کے ممکنہ وزیراعظم نریندر مودی نے صبح گاندھی کی سمادھی پرحاضری سے کی، شام راشٹراپتی میں حلف برداری پر کریں گے۔ سیکولر آئین پر حلف لینے والے ہندو قوم پرست وزیراعظم کیلئے آج کا دن نہایت یادگار ہے۔

سیکولر بھارت کے ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی نے زندگی کے اہم ترین دن کی صبح موہن داس گاندھی کی سمادھی پر حاضری سے کی۔ بے داغ سفید کرتا، سفید پائجامہ اور سفید واسکٹ میں رفقاء کے ساتھ مودی جی بہت باوقار دکھائی دیئے۔ سمادی پر پھول رکھے، ماتھا ٹیکا اور سفید چادر کے سفید گاؤ تکیے پرٹیک لگا کر پراتنا کی اورپلٹ گئے۔

مودی جی کی یادگار شام کا اہتمام بڑی شان سے جاری ہے، نریندر مودی جی کیسے حلف اٹھارہے ہیں؟ یہ دیکھنے بڑے بڑے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔ سارک ممالک سربراہان پہلی بار بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں مدعوہیں اور تو اور میاں نواز شریف بھی پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد تقریب بہت اہمیت اختیار کرچکی ہے۔

راشٹراپتی بھاون میں تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات صدر پرنب مکھرجی کی سیکریٹری اومیتا پال دیکھ رہی ہیں۔ شام چھ بجے تقریب کا انعقاد ہوگا۔ وی آئی پیز کی نشستوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب راشٹراپتی بھاون کے سرسبز کُھلے احاطہ میں انجام پائے گی۔ سماء

screening

scba

Tabool ads will show in this div