سیکیورٹی خدشات، نواز شریف لال قلعہ نہیں دیکھ سکے

اسٹاف رپورٹ


نئی دہلی : وزیراعظم نواز شریف نے دلی کی جامع مسجد کا دورہ کیا، جہاں امام مسجد احمد بخاری نے ان کا استقبال کیا، تاہم سیکیورٹی خدشات کے سبب وزیر اعظم لال قلعہ نہیں دیکھ سکے۔

وزیراعظم نواز شریف سخت سیکیورٹی میں دلی کی جامع مسجد پہنچے، امام مسجد احمد بخاری نے ان کی آمد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں تاریخی مسجد کے مختلف گوشوں کی سیر کرائی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امام جامع مسجد دلی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف امن کا پیغام لے کر بھارت پہنچے ہیں اور وہ دونوں ملکوں میں بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ سماء

law

kidnap

Tabool ads will show in this div