ایران کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ
تہران : ایرانی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق ایران کا مسافر بردار طیارہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا، جب کہ تباہ ہونے والے طیارے نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کوشش کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سیمرون کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ ایرانی حکام نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کردی گئیں۔ خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے غائب ایران کا مسافر طیارہ راڈار سے لاپتا ہوگیاتھا، مسافر طیارے کا رخ تہران سے جنوب مغربی شہر کی جانب تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں 50 سے 60 مسافر سوار تھے۔ سماء