روجر فیڈرر، سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے

زیوریخ : سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سر فہرست دنیا کے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ روجر نے 20 مرتبہ گرینڈ سلام سمیت مخٹلف اعزاز اپنے نام کرکے چیمپئن بنے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

   

گرینڈ سلیم اعزازات کے بے تاج بادشاہ اور آسٹریلوی اوپن میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے والے سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

36سالہ فیڈرر نے روٹرڈم اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے روبن ہاسے کو 6-4، 1-6، 1-6 سے شکست دے کر یہ کامیابی حا صل کر لی ہے۔

خیال رہے کہ فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہے، جب کہ کیون اینڈرسن، ثام قیوری، ایڈرین منارینو اور کائی نیشکوری نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔ سماء

Australian open

history

oldest player

Andre Agassi

Tabool ads will show in this div