پاکستانیوں کو مجھ سے اور مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے

لاہور / دبئی : پشاور زلمی کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ان سے اور وہ پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں، پاکستان آنے پر ہمیشہ شاندار استقبال ہوا اور محبتیں ملیں، اس دفعہ بھی ٹرافی پشاور زلمی کو ہی ملے گی۔

فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تیسرے ایڈیشن سے قبل پاکستانیوں کے دل ایک بار پھر اپنے محبت بھر پیغام سے جیت لیئے۔

 

میڈیا سے خصوصی گفت گو میں پاکستام سپر لیگ کی ٹیم ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ان سے اور وہ پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش تھا۔

ویڈیو بیان میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستانی ان سے اور وہ پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایڈیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھائی تھی ، اب 25 مارچ کو کراچی میں بھی ٹرافی اٹھائیں گے اور گذشتہ برس سے زیادہ جشن منائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا اور سیمی فائنل لاہور جب کہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سماء

West Indies

PESHAWAR ZALMI

PSL3

PSL18

Tabool ads will show in this div