زینب قتل کیس کا فیصلہ آج، کوٹ لکھپت جیل کے مناظر
لاہور : لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج بڑا فیصلہ سنایا جائے گا، زینب قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جا رہا ہے، کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنائیں گے۔ اے ٹی سی نے چار روز میں کیس کا ٹرائل مکمل کیا۔ ملزم نے دوران تفتیش صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ جیل ٹرائل کے دوران ملزم عمران نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ٹرائل کے دوران 33 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ سماء