بیلجیئم کے میوزیم کے باہر فائرنگ کرنیوالا ملزم فرانس سے گرفتار
اسٹاف رپورٹ
برسلز : بلیجیئم میں میوزیم کے باہر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔
فرانسیسی پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کو مارسیلز سے گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی، 29 سالہ ملزم کے پاس سے کلاشنکوف اور خود ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 25 مئی کو برسلز میں مسلح شخص میوزیم میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی، جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ سماء